لاہور ( خصوصی رپورٹ) قومی پیغام امن کمیٹی کی اپیل پر جمعہ کے اجتماعات میں یوم وحدت منایا گیا۔ سانحہ ترلائی دشمنان اسلام و پاکستان کی سازش ہے۔ تمام مکاتب فکر متحد ہوکر دشمن کی سازش کو ناکام بنائیں۔ اْمت مسلمہ یکجا ہے۔ مٹھی بھر شر پسند دہشت گرد اور ان کے سہولت کار اس اتحاد امت کو پارہ پارہ نہیں کرسکتے۔ چیئرمین مرکزی علماء کونسل و نائب صدر ملی یکجہتی کونسل پاکستان صاحبزادہ مولانا زاہدمحمود قاسمی اپنی پریس ریلیز میں کہا ہے کہ مساجد، امام بارگاہیں، مدارس اور خانقاہیں امن و سلامتی کے مراکز ہیں۔ سجدہ میں نمازیوں پر حملہ آور انسان کہلانے کے بھی مستحق نہیں ہیں