نئی دہلی (آئی این پی)بھارت کی ریاست جھارکھنڈ میں ایک 27 سالہ یوٹیوبر نے ذہنی دبا ئو کے عالم میں اپنے گھر کے سٹوڈیو کو آگ لگا دی،تاہم پولیس اور پڑوسیوں کی بروقت کارروائی کے باعث ان کے اہلِ خانہ کو محفوظ نکال لیا گیا۔ بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق آگ نے چند ہی لمحوں میں پورے سٹوڈیو کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، اور دس لاکھ روپے سے زائد مالیت کے قیمتی آلات جل کر راکھ ہو گئے۔ متاثرہ نوجوان، ودھایک پراجاپتی، اپنے گھر سے فلم ایڈیٹنگ اور ڈیجیٹل میڈیا پروڈکشن کا کام کرتے تھے۔ پڑوسیوں کے مطابق انہوں نے اپنی آبائی زمین فروخت کر کے جدید اسٹوڈیو تعمیر کیا تھا اور یوٹیوب پر شناخت بنانے کا عزم رکھتے تھے