ہوٹل اور سٹوڈیو سے بجلی چوری پکڑی گئی

 لاہور (کرائم رپورٹر) سب ڈویژن سید پور کے علاقے میں واقع شکاری ہوٹل پر ڈائریکٹ سپلائی کے ذریعے بجلی چوری پکڑی گئی، جس پر مقدمہ درج کروا کر تقریباً 18 ہزار یونٹس کی مد میں 10 لاکھ 62 ہزار روپے کا ڈیٹیکشن بل جاری کیا گیا۔ اسی طرح سب ڈویڑن اتحاد کالونی کے علاقے میں باری سٹوڈیو پر جعلی میٹر کے ذریعے بجلی چوری پکڑی گئی۔ اس کارروائی پر بھی مقدمہ درج کروا دیا گیا، جبکہ تقریباً 15 ہزار یونٹس کی مد میں 5 لاکھ 70 ہزار روپے کا ڈیٹیکشن بل جاری کیا گیا۔ دونوں کارروائیوں میں مجموعی طور پر تقریباً 33 ہزار یونٹس کی بجلی چوری پکڑی گئی۔