آسٹریلیا میں بھی رمضان المبارک کاآغاز 19فروری سے ہوگا،گرینڈ مفتی

سڈنی (آئی این پی)آسٹریلیا میں بھی رمضان المبارک کا آغاز 19 فروری 2026 بروز جمعرات سے ہوگا۔ گرینڈ مفتی آسٹریلیا ڈاکٹر ابراہیم ابو محمد نے اس حوالے سے باضابطہ اعلان کردیا  ۔ انہوں نے اپیل کی ہے کہ رمضان میں دنیا بھر خصوصا غزہ اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے لیے خصوصی دعائیں کی جائیں۔