گنڈ ا پور صوبائی تنظیم کیساتھ مل کر چلو

 راولپنڈی، اسلام آباد (خصوصی رپورٹ )وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے بانی پی ٹی آئی سے دو گھنٹے ملاقات کی ۔بانی پی ٹی آئی نے کرپشن کے خاتمہ اور پارٹی کی صوبائی تنظیم کیساتھ ملکر چلنیکی ہدایات جاری کیں۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لئے دوپہر کو پہنچے۔ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے کانفرنس روم میں ملاقات کرائی گئی۔ملاقات میں پارٹی امور اور سیاسی صورت حال پر گفتگو ہوئی، علی امین گنڈا پور نے بانی پی ٹی آئی کو صوبائی معاملات پر بریف کیا۔بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈا پور کو صوبائی تنظیم کے ساتھ مکمل تعاون کی ہدایت کردی، ملاقات میں شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا معاملہ بھی زیر بحث آیا اور فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست کی ،ملاقات کے بعد علی امین گنڈا پور جیل سے واپسی پر داخلی دروازے پر پہنچے تو وہاں کے پی کے صوبائی وزرا اور پارٹی قائدین موجود تھے جس پر علی امین گاڑی سے اترے کارکنوں سے ہاتھ ملایا۔ اس موقع پر مختصر گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ملاقات بہت اچھی رہی۔میڈیا سے گفتگو کرنے سے معذرت کر لی۔ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے تحریک انصاف کے رہنمائوں کو ملاقات کی اجازت نہ ملی ۔ رہنمائوں نے معاملہ پر عدلیہ سے رجوع کرنے کا اعلان کر دیا۔ملاقات نہ ہونے کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئیتیمور جھگڑا نے کہا کہ اڈیالہ جیل ملاقاتوں میں رکاوٹیں ڈالنے سے پتہ چلتا ہے ملک کس طرح چلایا جارہا ہے۔وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت سے گزارش ہے پارٹی رہنمائوں کو انکے لیڈر سے ملنے دیں۔مشیر اینٹی کرپشن کے پی مصدق عباسی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے صوبے کے مسائل پر گفتگو کیلئے آیا تھا۔پانچویں دفعہ ملاقات کیلئے آیا ہوں ملنے نہیں دیا گیا۔ملاقاتوں میں رکاوٹیں ڈالنا ظلم ، رول آف لاکی نفی ہے۔حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے ملک میں عدل و انصاف کو دفن کیا گیا۔ہر قیدی کا حق ہے وہ اپنے عزیزوں سے ملے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفرازڈوگر کی عدالت نے پی ٹی آئی کے ممبرصوبائی اسمبلی عاقب اللہ کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو 20 دن میں فیصلہ کرنے کی ہدایات کے ساتھ نمٹا دی۔ پی ٹی آئی وکلاء گروپ اور سیاسی گروپ اختلافات میں آمنے سامنے گئے وکلاء گروپ کی جنید اکبر اور سیاسی گروپ کے خلاف بانی کو شکایات، بانی پی ٹی آئی کو بتایا گیا کہ صوابی جلسے میں صرف تین چار ہزار لوگ آئے، علی امین گنڈاپور نے جلسے کیلئے فنڈز نہیں دیئے۔