انفراسٹر کچر کی بہتری و بحالی کیلئے اب تک 7 ارب خرچ کئے جا چکے
لاہور (کرائم رپورٹر)صوبہ بھر کے بی ایچ یو / آر ایچ سی کی ری ویمپنگ پر کام تیزی سے جاری ،1236 بنیادی مراکز صحت کی بہتری و بحالی کا کام تکمیل کی جانب گامزن ،46فی صد کام مکمل کر لیا گیا، وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر بنیادی مراکز صحت کی بہتری و بحالی کے لئے 12 ارب روپے جاری کئے گئے، انفراسٹر کچر کی بہتری و بحالی کیلئے اب تک 7 ارب روپے خرچ کئے جا چکے ہیں، 425 بی ایچ یوز کی بہتری و بحالی آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے، 749 بی ایچ یوز کی فلورنگ کا کام مکمل ہوگیا، 1109 بی ایچ یوز کی کی ماڈرن طرز پر پلسترنگ کا کام مکمل کیا گیا، سنٹر زون میں 52، نارتھ میں 45 اور سا ئوتھ میں 42فی صد کام مکمل کر لیا گیا ہے، 23 ستمبر 2024 کو بی ایچ یوز کی ری ویمپنگ پر کام کو شروع کیا گیا، 31 دسمبر 2024 تک کام مکمل کر لیا جائے گا۔