اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی اسپتالوں اور مراکز صحت میں پیدائش اور وفات کی اطلاع کے ڈیجیٹل نظام نے کام شروع کر دیا ۔ رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ کی ہدایات پر نادرا رجسٹریشن نظام میں بہتری اور خامیوں کو دور کرنے کے لئے سرگرم عمل ہے اور صوبائی حکومتوں کے اشتراک سے پیدائش اور وفات کے اندراج کی کارروائی اب زیادہ موثر، تیز اور شفاف بنایا گیا ہے۔وزیراعظم کی جانب سے یکم جنوری کو منظور کئے گئے نیشنل بائیومیٹرک اینڈ رجسٹریشن پالیسی فریم ورک پر کام جاری ہے اور پائلٹ پراجیکٹ کے تحت نادرا نے 50 سے زائد اسپتالوں اور مراکز صحت میں جدید ترین نظام فراہم کردیا ہے۔ان اسپتالوں میں اسلام آباد کا پمز، سی ڈی اے اور ایف جی اسپتال، لاہور کا لیڈی ایچیسن اسپتال، کوئٹہ، خیبرپختونخوا، آزاد جموں وکشمیر، گلگت اور سندھ کے متعدد اسپتال اور مراکز صحت بھی شامل ہیں۔نئے نظام کی بدولت اسپتال یا مرکز صحت میں پیدائش یا وفات کی اطلاع نادرا کو براہ راست موصول ہوتی ہے