ماحول دوست بسیں چلانے کی تیاریاں

بہاولپور ،فیصل آبا دمیں بھی بسیں چلانے کی ذمہ داری پی ٹی سی کوتفویض، 20 جنوری تک پری کوالیفکیشن درخواستیں وصول 
لاہور (کرائم رپورٹر)لاہور کے بعد بہاولپور اور فیصل آباد میں بھی ایکو فرینڈلی بسیں چلانے کا پلان، بہاولپور اور فیصل آباد میں ایکو فرینڈلی بسیں چلانے کی ذمہ داری پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کو تفویض کر دی گئی، بہاولپور کے لیے 34 الیکٹرک بسیں در آمد کرنے کے لیے پری کوالیفکیشن طلب کر لی گئی، فیصل کے لیے 9 میٹر لمبی پچاس بسیں اور 12 میٹر لمبی 36 بسیں در آمد کی جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں الیکٹرک بسوں کو چلانے کے لیے ابتدائی تیاریاں شروع کر دی گئیں، پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی نے بسیں چلانے کے لئے آپریٹرز ہائر کرنے کا فیصلہ کر لیا، الیکٹرک بسیں چلانے کے لئے نیشنل اور انٹرنیشنل آپریٹرز کو بڈ میں مدعو کیا جائے گا،ایکو فرینڈلی بسیں در آمد کرنے کے لیے انٹرنیشنل کمپنیز کو پری کوالیفائی کیا جائے گا، پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی نے دونوں شہروں میں بسیں چلانے کے لئے عالمی کمپنیوں سے پری کوالیفکیشن طلب کر لی،بہاولپور کے لیے 34 الیکٹرک بسیں در آمد کرنے کے لیے پری کوالیفکیشن طلب کر لی گئی، بہاولپور کے لیے 9 میٹر لمبی بسیں 12 سالہ وارنٹی کے ساتھ در آمد کی جائیں گی، فیصل کے لیے 9 میٹر لمبی پچاس بسیں اور 12 میٹر لمبی 36 بسیں در آمد کی جائیں گی، پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی 20 جنوری تک پری کوالیفکیشن کی درخواستیں وصول کرے گا۔