اسلا م آباد (آئی این پی )قومی ادارہ صحت نے پاکستان میں مزید 4 پولیو کیسز کی تصدیق کردی،نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کی ریجنل ریفرنس لیبارٹری کیمطابق مزید 4 کیسز سامنے آنے کے بعد 2024 کے دوران پاکستان میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 63 ہو گئی۔ نئے کیسز میں ڈی آئی خان، ٹانک اورجیکب آباد میں تین بچیاں ،سکھر میں بچہ پولیو سے معذور ہوئے،ڈی آئی خان میں اس سال 9، ٹانک میں اورجیکب آباد میں 3 ،3 کیسز سامنے آچکے،سکھر میں یہ سال کا پہلا پولیو کیس ہے۔