نیتن یاہوغزہ پرمعاہدے کے لیے تیار ہیں: امریکا

امید ہے شام میں بفر زون پر اسرائیل کا قبضہ عارضی ہو گا،مشیرقومی سلامتی جیک سلیوان
    واشنگٹن (یواین پی)وائٹ ہائوس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو غزہ پر ایک معاہدے کے لیے تیار ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے کہا لبنان میں جنگ بندی کے بعد مذاکرات میں حماس کی پوزیشن بدل گئی ہے۔ جیک سلیوان نے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کی رہائی کا معاہدہ جلد ہو سکتا ہے کیونکہ اسرائیل نے اشارہ دیا ہے کہ وہ تیار ہے۔حماس کی جانب سے ہم کارروائی دیکھ رہے ہیں۔یروشلم میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے ملاقات کے بعد سلیوان نے کہا کہ ایسا نہیں ہو سکتا لیکن مجھے یقین ہے کہ اگر دونوں طرف سیاسی مرضی ہو تو ایسا ہو سکتا ہے۔