گورنر سندھ کا چین کے سفارتخانے کا دورہ

 اسلام آباد(آئی این پی )گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے صنعتی ترقی کیلئے چین کے تعاون پر اظہارِ تشکر کیا ہے۔اسلام آباد میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے چین کے سفارتخانے کا دورہ کیا، چین کے سفیر اور دیگر سفارتی عملے نے خیرمقدم کیا۔اس موقع پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے چینی سفیر سے ملاقات کی جس میں باہمی تعاون کے فروغ پر گفتگو ہوئی، سندھ میں صنعتی زونز میں چینی فیکٹریوں کے قیام پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔دوران ملاقات کراچی سرکلر ریلوے منصوبہ میں چین کے وسیع تعاون پر گفتگو ہوئی، پاکستان سٹیل مل کی بحالی کے لئے چین کی سرمایہ کاری پر بات چیت کی گئی، سندھ میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور سولر انڈسٹری کے منصوبوں پر چینی ٹیکنالوجی کے استعمال پر تبادلہ خیال بھی ہوا۔