آصف زرداری کا چینی سفارتخانے کا غیر اعلانیہ دورہ

اسلام آباد(آئی این پی )صدر مملکت آصف علی زرداری نے گزشتہ رات چینی سفارتخانے کا غیر اعلانیہ دورہ کیا۔میڈیارپورٹ کے مطابق سفارتی ذرائع نے بتایا ہے کہ  صدر آصف علی زرداری نے چین کے سفارتخانے کا دورہ اسلام آباد میں چار ملکی مذاکرات مکمل ہونے کے بعد کیا۔صدارتی ترجمان کی جانب سے کسی بھی قسم کے دورے یا ملاقات کے ہونے یا نہ ہونے سے متعلق تردید یا تصدیق سے گریز کیا گیا ہے۔صدارتی ترجمان کا کہنا ہے پالیسی کے مطابق کسی بھی ملاقات کے ہونے سے قبل آگاہی فراہم نہیں کی جاتی، ملاقات ہونے کی صورت میں میں پریس ریلیز اور ویڈیو جاری کردی جاتی ہے۔