شالیمار ایکسپریس پھر فراٹے بھرے گی

آج لاہور سے براستہ ساہیوال کراچی جائے گی، 5 نئے سٹاپ کوٹ لکھپت، رائے ونڈ، اوکاڑہ، ساہیوال اور صادق آباد شامل ہیں
لاہور(خصوصی رپورٹ)پاکستان ریلوے کی جانب سے شالیمار ایکسپریس کو آج ( جمعہ)14اگست سے دوبارہ بحال کر دیا جائے گا۔شالیمار ایکسپریس لاہور سے براستہ ساہیوال کراچی جائے گی، ٹرین کے نئے روٹ کیلئے 5 نئے اسٹاپ بھی مقرر کیے گئے ہیں، جن میں کوٹ لکھپت، رائے ونڈ، اوکاڑہ، ساہیوال اور صادق آباد شامل ہیں۔حکام کے مطابق شالیمار ایکسپریس کی سروس قلعہ ستار شاہ، مسن کالر ریلوے پل کے سیلابی پانی سے متاثر ہونے کے باعث بند کی گئی تھی۔ ریلوے پل کو پہنچنے والے نقصان اور راستے کی بندش کے باعث ٹرین کا سابقہ روٹ بھی تبدیل کردیا گیا ہے۔پاکستان ریلوے کے فیصلے کے بعد شالیمار ایکسپریس اب پہلے کی طرح فیصل آباد سے گزرنے کے بجائے نئے روٹ کے ذریعے کراچی پہنچے گی۔