پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر قیادت کے سپرد ہے: گورنر سندھ

پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر قیادت کے سپرد ہے: گورنر سندھ

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت کو دنیا سراہ رہی ہے۔

کراچی میں مزار قائد پر حاضری اور پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں یہ موقع دیا ہے کہ ہم "معرکۂ حق" کے بعد "معرکۂ معیشت" کی طرف بڑھیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک کلمے کے نام پر حاصل کیا گیا تھا اور انشاء اللہ یہ قیامت تک قائم و دائم رہے گا۔کامران ٹیسوری نے عزم کا اظہار کیا کہ ہم اسی جذبے کے ساتھ ملک کی خدمت جاری رکھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس پرچم کے سائے تلے ہم سب ایک ہیں اور پاکستان کی خوشحالی کے لیے مل کر کام کریں گے۔تقریب میں مختلف ممالک کے قونصل جنرلز نے بھی شرکت کی، جنہوں نے قائد اعظم کے مزار پر حاضری دی۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ قائد اعظم کے فرمان کے مطابق پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل حقوق حاصل ہیں اور سب پاکستان کی سالمیت اور ترقی کے لیے کوشاں ہیں۔