مقدمہ بازی کی رنجش پر ادریس اور نواز نے امیر حمزہ پر فائرنگ کی
چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ) چیچہ وطنی کے تھانہ کسووال کی حدود میں مقدمہ بازی کی رنجش پر ضمانت پر رہا ہونے والے دو ملزموں نیمخالف شخص کو گولی مار کر قتل کردیا،دونوں ملزم گرفتار کرلئے گئے۔ نواحی گاو ں 3 چودہ ایل میں زمیندار محمد اسماعیل کے خاندان سے ادریس جٹ کی رنجش چلی آرہی تھی اور امیر حمزہ نے 2 جون 2025 کو اس کے بھائی عثمان کو گولی مار کر زخمی کرنے پر اقدام قتل کا مقدمہ درج کرایا تھا جس میں ادریس جٹ اور محمد نواز گرفتار ہوگئے اور دونوں ضمانت پر رہا ہوکر آگئے۔ گزشتہ روز امیر حمزہ موٹرسائیکل پر گھر جارہاتھاکہ گھات لگائے دونوں ملزموں نے پستولوں سے فائرنگ کردی۔ امیر حمزہ کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم جانبر نہ ہوسکا۔ تھانہ کسووال پولیس نے مقتول کے باپ محمد اسماعیل کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی اوردونوں ملزموں کو گرفتار کرلیا۔