وزیراعظم کو ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے سعودی عرب کے دورے کی دعوت دی گئی ہے
اسلام آباد(آئی این پی ) وزیراعظم شہبازشریف جلد سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے سعودی عرب کے دورے کی دعوت دی گئی ہے جس کے پیش نظر وہ آئندہ 48 گھنٹوں میں ریاض روانہ ہونگے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی اعلی قیادت کے درمیان ملاقات میں بہت سے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بات چیت ہوگی جب کہ ایران امریکا کے اسلام آباد میں مذاکرات کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ انتہائی ا ہمیت کا حامل ہے