چوری کی وارداتوں میں کینٹ ڈویڑن 3722 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا، شہری کنگال

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر لاہور میں چوروں اور نقب زنوں کا راج برقرار، شہری نقدی اور قیمتی سامان سے محروم ہونے لگے.رواں سال کے پہلے تین ماہ کے دوران چوری کے 15469، جبکہ نقب زنی کے 910 مقدمات درج ہوئے ذرائع پولیس ریکارڈ کے مطابق چوری کی وارداتوں میں کینٹ ڈویڑن 3722 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا، ماڈل ٹاؤن ڈویڑن چوری کی 3570 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، صدر ڈویڑن چوری کے 3267 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ اس کے علاوہ سٹی ڈویڑن میں 2022، اقبال ٹاؤن ڈویڑن میں چوری کے 1722 مقدمات درج کئے گئے، سول لائنز ڈویڑن میں تین ماہ کے دوران چوری کی 1166 وارداتیں رپورٹ ہوئیں پولیس ریکارڈ سے معلوم ہوا ہے کہ نقب زنی کی وارداتوں میں کینٹ ڈویڑن 252 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا، ماڈل ٹاؤن ڈویڑن نقب زنی کی 242 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، صدر ڈویڑن نقب زنی کے 156 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ اس کے علاوہ سٹی ڈویڑن میں 94، اقبال ٹاؤن ڈویڑن میں نقب زنی کے 90 مقدمات کا اندراج کیا گیا، جبکہ سول لائنز ڈویڑن میں تین ماہ کے دوران نقب زنی کی 76 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔