صدر ڈویڑن ،وارداتوں میں 47 فیصد کمی

 قتل کی واردتوں میں 6فیصد ، رابری کی وارداتوں میں 51 فیصد کمی ہوئی :کار کردگی رپورٹ جاری 
لاہور(کرائم رپورٹر)صدر ڈویثرن نے سالانہ کار کردگی رپورٹ جاری کر دی کرائم میں واضح کمی رونما ہوئی سال 2024 کے دوران سنگین وارداتوں میں 47 فیصد کمی رونما ہوئی ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں کے مطابق سابقہ سال 2023 کی نسبت سال رواں کے دوران اوور آل رابری ،ڈکیٹی ، جھپٹا ، موٹرسائیکل سنیچنگ و چوری جیسی وارداتوں میں 45 فیصد نمایاں کمی رہی قتل کی واردتوں میں 6فیصد کمی رابری کی وارداتوں میں 51 فیصد کمی رونما ہوئی اغو آ کی وارداتوں میں تقریبا 58 فیصد کمی ہوئی سال 2024کے دوران 6376مقدمات درج رجسٹر ڈ ہوئے جن میں ملوث 7412ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے سنگین وارداتوں میں ملوث ڈاکیٹ گینگزکے 1065ارکان گرفتار ملزمان کے قبضہ سے کروڑوں روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا گیااشتہاری ،عادی مجرمان اورعدالتی اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں 6449ملزمان گرفتار کیا گیاناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائیوں میں1677مقدمات درج کیے گئے۔منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران 1347مقدمات درج کیے گئے۔ملزمان سے 1055کلو840 گرام چرس برآمد برآمد کی گئی8کلوگرام ہیروئن, 36کلوگرام افیون,12کلو گرام آئس برآمد کی گئی۔ملزمان کے قبضہ سے 9195 لٹر شراب برآمد کی گئی قمار بازوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے106مقدمات کا اندراج کیا گیاملزمان کے قبضے سے داؤ پر لگی لاکھوں روپے سے نقدی برآمد کی گئی۔پتنگ ساز,پتنگ فروش و پتنگ باز کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 416 مقدمات کا اندراج کیا گیا۔ملزمان سے ہزاروں کی تعداد میں پتنگیں اور ڈور کی چرخیاں برآمد کی گئیں۔ون ویلنگ کی خلاف ورزی پر 306 مقدمات کا اندراج کیا گیاسال 2024میں قبحہ خانہ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 99مقدمات کا اندراج کیا گیا ہے ساؤنڈ سسٹم کے سال 2024 میں 467مقدمات کا اندراج کیا گیا ہے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 1405 مقدمات درج رجسٹرڈکیے گئیجرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔