ریاض(آئی این پی)سعودی عرب نے اپنی معیشت کو متنوع بنانے کے لیے ایک نیا اقدام اٹھاتے ہوئے 10 اپریل سے ملک بھر میں ریئل اسٹیٹ ٹرانزیکشن ٹیکس نافذ کر دیا ہے، جس کی شرح 5 فیصد مقرر کی گئی ہے۔زکوۃ، ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی کے مطابق یہ نیا ٹیکس تمام اقسام کی جائیدادوں پر لاگو ہوگا، جن میں رہائشی، تجارتی، اور صنعتی املاک شامل ہیں۔ یہ ٹیکس جائیداد کی نوعیت، استعمال، ترقی کی حالت یا مکمل یا جزوی ملکیت کی منتقلی سے قطع نظر نافذ العمل ہوگا۔ حتی کہ غیر دستاویزی لین دین پر بھی اس کا اطلاق ہوگا۔