لاہور (کرائم رپورٹر) پنجاب میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کے نظام میں انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے پاکستان کی پہلی اے آئی بیسڈ ڈرائیونگ ٹیسٹ کار تیار کر لی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ٹریفک پولیس نے اپنی مدد آپ کے تحت اسمارٹ کار ڈیزائن کی، جو کیمروں اور جدید سینسرز سے لیس ہے۔ ڈی آئی جی ٹریفک وقاص نذیر کے مطابق یہ کار امیدواروں کو شفاف، خودکار اور انسانی مداخلت سے پاک ٹیسٹ فراہم کرے گی۔ گاڑی میں فیشل ریکگنیشن، بائیومیٹرک مشین اور مانیٹرنگ کیمرے نصب ہیں۔ نتائج خودکار سسٹم سے جاری ہوں گے۔ رواں سال 200 ایسی گاڑیاں پنجاب بھر میں فراہم کی جائیں گی۔