عمران کو ایک سال قبل بھی قتل کرنے کی کوشش کی گئی ، ورثا کا لاش سڑک پر رکھ کر احتجاج ، مرکزی ملزم گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)باٹا پور کے علاقے مین بازاز میں قبضہ مافیا نے مارکیٹ کے قبضے کے دوران45 سالہ مالک کو سرعام فائرنگ کر کیقتل کر دیا اور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے،مقتول 4بچوں کا تھاملزمان نے مقتول کو ایک سال قبل بھی قتل کرنے کی کوشش کی تھی ورثا کا لاش سڑک پر رکھ پر پولیس کے خلاف نعرے بازی ،تفصیلات کے مطابق باٹا پور کے علاقے میں بازار میں جگہ کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں 45 سالہ شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے مقتول کی شناخت محمد عمران کے نام سے ہوئی واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقتول محمد عمران کے لواحقین نے لاش کو جلو موڑ سڑک پر روڈ بلاک کر دیا اور پولیس کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی کی اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر موجود تھی مظاہرین کا کہنا تھا کہ قاتلوں کے گرفتاری تک مقتول عمران کو نہیں دفنایں گے ان کا مزید کہنا تھا کہ محمد عمران کے 4 بچوں کا باپ تھا ملزمان اس کی مارکیٹ پر قبضہ کرنا چاہتے تھے ایک سال قبل بھی انہوں نے اس جگہ پر قبضہ کرنے اور عمران کو مارنے کی کوشش کی تھی جس کا مقدمہ بھی درج کروایا گیا مگر پولیس کی جانب سے کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی بعد ازاں پولیس کی یقین دہانی پر 5 گھنٹے بعد کینال روڈ جلو موڑ ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا باٹا پور پولیس نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے مرکزی نامزد ملزم عمران عرف عمرانی کوگرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا پولیس کے مطابق پولیس اور فرانزک ٹیم کے موقع سے شواہد اکھٹیلاش تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کے لیے ڈیڈ ہاؤس منتقل کر دیا گیاایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کے مطابق مقتول کی والدہ کی مدعیت میں نامزد ملزمان واجد، عرفان، شکیل عمران عرف عمرانی اور 2 کس نا معلوم ملزمان کے خلاف فوری مقدمہ درج کر لیا گیا دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے کر چھاپے مارے جا رہے ہیں،ایس پی کینٹ نے ایس ڈی پی او باغبانپورہ کو دیگر ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت دی قانون ہاتھ میں لینے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائیگا