قبضہ مافیا کی فائرنگ سے زمیندار کا بیٹا شدید زخمی

 چیچہ وطنی (خصوصی رپورٹ) تھانہ شاہکوٹ کی حدود میں قبضہ مافیا کی فائرنگ سے زمیندار کا بیٹا شدید زخمی ہوگیا، جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاو ں 22 چودہ ایل میں زمیندار خاتون شہناز بی بی کی ساڑھے 13 ایکڑ زرعی اراضی پر قبضہ کرنے کے لیے قبضہ مافیا کے شیراز، ناصر اور یوسف کاٹھیا نے مسلح ہو کر دھاوا بول دیا۔ شہناز بی بی کے بیٹے محسن زبیر نے مزاحمت کی اور زمین دینے سے انکار کیا تو ملزموں نے پستول سے فائرنگ کر کے اسے شدید زخمی کر دیا۔ وہ بے ہوش ہو کر گر گیا جبکہ ملزم موٹر سائیکلوں پر فرار ہو گئے۔پولیس تھانہ شاہکوٹ نے شہناز بی بی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ایک ملزم شیراز کو گرفتار کر لیا ہے۔