ایکٹ صرف خواتین کو شادی کے بعد نام تبدیل کرنے کی اجازت دیتا ہے:عدالت
جوہانسبرگ(آئی این پی )جنوبی افریقہ کی عدالت نے شوہروں کو اپنی بیویوں کا خاندانی نام اختیار کرنے کی اجازت دے دی۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق فیصلے میں عدالت نے کہا ایکٹ صرف خواتین کو شادی کے بعد نام تبدیل کرنے کی اجازت دیتا ہے، مردوں کو نہیں۔ عدالت نے اس قانون کو نوآبادیاتی دور کی باقیات اور صنفی امتیاز قرار دے کر کالعدم قرار دے دیا۔