پارلیمنٹ میں رہیں گے، استعفے دینے کا کوئی ارادہ نہیں:علی محمد خان

 مذاکرات کا حامی ہوں،  یہ تو نہیں کہتا  ڈیل کرو، یہ کہتا ہوں  ہم اپنا پرانا اصول چھوڑ دیں 
پالیسی تب بہتر ہوتی ہے جب سیاسی قیادت فیصلے کرے  ،ترمیم کے بعد عدالتوں کی حالت بدل چکی
 اسلام آباد(آئی این پی ) تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے  ہم پارلیمنٹ میں رہیں گے، ابھی وہاں سے استعفی دینے کا کوئی ارادہ نہیں، ہمارے مخالفین کی خواہش ہے کہ تحریک انصاف پارلیمنٹ سے نکل جائے، حکومت ہماری لیڈرشپ کے پیچھے پڑی ہوئی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے ارکان اسمبلی کو 10،10 سال کی سزائیں دلوا دیں، ہم پارلیمنٹ کے اندر رہ کر مقابلہ کریں گے، قائمہ کمیٹیوں کو چھوڑنے کا فیصلہ عمران خان کی طرف سے آیا ہے ، پارٹی کی تمام قیادت نے اس کو قبول کیا، ہم وہ سپیس نہیں دیں گے جو حکومت چاہتی ہے، میں سمجھتا ہوں کہ ہمیں قائمہ کمیٹیوں سے استعفی نہیں دینا چاہئے، پبلک اکائونٹس کمیٹی یہ بہت بڑا فورم ہے، اس کو بھی نہیں چھوڑنا چاہئے تھا، بعض اوقات پارٹی کے جو فیصلے ہوتے ہیں، قبول کرنے پڑتے ہیں، تمام عہدے خان صاحب کی امانت ہیں۔علی محمد خان نے کہا کہ میں مذاکرات کا حامی ہوں، جب یہ بات کرتا ہوں تو مجھ پر تنقید ہوتی ہے، میرے خلاف لوگ عمران خان کے کان بھرتے ہیں،میں یہ تو نہیں کہتا کہ ڈیل کرو، یہ کہتا ہوں کہ ہم اپنا پرانا اصول چھوڑ دیں۔انہوں نے کہاکہ عمران خان سے صرف وکلا ہی ملاقات کررہے ہیں، سیاسی قیادت ملاقات نہیں کررہی،پالیسی تب بہتر ہوتی ہے جب سیاسی قیادت فیصلے کرے