حکومت کا سائنس مضامین کے اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کنٹریکٹ پر اساتذہ کی بھرتی کی منظوری دے دی
لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب حکومت نے سائنس مضامین کے تدریسی عملے کی کنٹریکٹ بنیادوں پر تقرری کا فیصلہ کرلیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کنٹریکٹ پر اساتذہ کی بھرتی کی منظوری دے دی،بنیادی سائنسز اور کلینیکل سائنسز کے شعبہ جات میں اساتذہ تعینات کیے جائیں گے۔تقرری کی مدت تین سال ہوگی، معاہدہ ختم ہونے پر از سر نو غور ممکن ہوگا،عمر کی بالائی حد 65 سال تک مقرر کی گئی ہے۔تقرری کا عمل سپیشل سلیکشن کمیٹی کے ذریعے شفاف بنیادوں پر ہوگا۔ماضی میں ریٹائر ہونے والے اساتذہ کو بھی اس موقع پر شامل کیا جائے گا۔پنجاب کے سرکاری میڈیکل کالجوں میں بھی خالی اسامیوں پر فوری بھرتی کی ہدایات کردی۔تقرری کا عمل جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی گئی۔