بجلی چوری پر مقدمہ درج

حویلی لکھا (خصوصی رپورٹ)جلال مائیکی کے رہائشی فخر حیات پر واپڈا کی مین لائن سے ڈائریکٹ کنڈی لگا کر بجلی چوری کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔محکمہ واپڈا کے مطابق اس کارروائی سے ادارے کو تقریباً 55 ہزار 920 روپے کا نقصان پہنچا۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔