قصور(خصوصی رپورٹ)پولیس تھانہ بی ڈویڑن قصور نے نکاح سے انکار کرنے پر بیوہ سکول ملازمہ کو تیز دھار آلے سے قتل کرنے والے سکول چپڑاسی عبداللہ شاد کمبوہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ کچہری روڈ پر واقع نجی سکول میں نائب قاصد کے طور پر کام کرنے والے ملزم عبداللہ نے اسی اسکول میں خاکروب کے فرائض انجام دینے والی راحیلہ بی بی کو سکول کی چھت پر قتل کر دیا۔