پاکستان کا افغانستان کو منہ توڑ جواب طالبان لاشیں چھوڑ کر فرار
انگور اڈا، باجوڑ، کرم، دیر، چترال اور بارام چاہ کے مقامات پر افغان فورسز نے حملہ کیا ، افغانستان کی متعدد بارڈر پوسٹیں تباہ ، درجنوں فوجی اور خوارج ہلاک،لاشیں اٹھانے والا بھی کوئی نہیں
راولپنڈی(خصوصی رپورٹ)پاک افغان بارڈر پر افغان فورسز کی بلااشتعال فائرنگ ، پاک فوج کے منہ تو ڑ جواب میں افغانستان کی متعدد بارڈر پوسٹیں تباہ ، درجنوں فوجی اور خوارج ہلاک ،طالبان متعدد لاشیں اور پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب افغان فورسز نے پاک افغان بارڈر پر انگور اڈا، باجوڑ، کرم، دیر، چترال اور بارام چاہ (بلوچستان) کے مقامات پر بِلا اشتعال فائرنگ کی،فائرنگ کا مقصد خوارج کی تشکیلوں کو بارڈر پار کروانا بھی تھا۔ذرائع نے بتایا کہ پاکستان فوج کی چوکس اور مستعد پوسٹوں کی جانب سے تیزی کے ساتھ بھرپور اور شدید جواب دیا گیا جو آخری اطلاعات تک جاری رہا، پاک فوج نے فوری طور پر شدید رد عمل دیتے ہوئے متعدد افغان پوسٹوں کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بروقت کارروائی میں افغانستان کی متعدد بارڈر پوسٹیں تباہ اور درجنوں افغان فوجی اور خارجی ہلاک کردئیے گئے، طالبان اپنی متعدد پوسٹیں چھوڑ کر بھی فرار ہو گئے، لاشیں بکھری ہوئی ہیں۔خیال رہے افغانستان کی جانب سے یہ جارحیت اْس وقت کی جا رہی ہے جب افغان وزیر خارجہ ہندوستان کا دورہ کر رہے ہیں۔پاک فوج کے بھرپور جواب سے افغان فورسزبوکھلاہٹ کا شکار، پاکستان سے بھاری جوابی کارروائی روکنے کی درخواست کردی۔