تھانوں کی سطح پرمصالحتی کمیٹیوں کوفعال کرنے کافیصلہ

 تجاویز بھجوا دیں،منظوری کے بعدتھانوں میں مصالحتی کمیٹیوں کونوٹیفائی کیاجائیگا
لاہور (کرائم رپورٹر)پولیس نے تھانوں کی سطح پرمصالحتی کمیٹیوں کوفعال کرنیکافیصلہ کرلیا۔لاہور پولیس نے اس حوالے سے اعلی ٰحکام کا تجاویز بھجوا دیں،منظوری کے بعدتھانوں میں مصالحتی کمیٹیوں کونوٹیفائی کیاجائیگا۔مصالحتی کمیٹیوں میں پولیس ، مقامی افراد ، امام مسجد ودیگرطبقہ فکرکے افراد شامل ہوں گے۔ تھانوں کی سطح پرگھریلوجھگڑے،آپسی لین دین اورمعمولی تنازعات کوان کمیٹیوں کے سپردکیاجائیگا،اس طرح کمیٹیوں کے فعال ہونے سے تھانوں وافسران کے دفاترمیں معمولی جھگڑوں اورلین دین کے کیسزمیں کمی آئے گی۔