پاکستان کی 48 جامعات ٹائمز ہائر ایجوکیشن ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ 2026 میں شامل

 ایئر یونیورسٹی اسلام آباد، کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد شامل
 ہانگ کانگ کی چھ جامعات نے تدریسی معیار میں بہتری کی بنیاد پر ٹاپ 200 میں جگہ بنائی
اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان کی 48 جامعات نے ٹائمز ہائر ایجوکیشن (ٹی ایچ ای ) ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ برائے 2026 میں جگہ بنالی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کو درجہ بندی میں 401 سے 500 کے درمیان رکھا گیا ہے، جب کہ بہائو الدین زکریا یونیورسٹی ملتان نے اپنی درجہ بندی میں 400 پوائنٹس کی بہتری کے ساتھ 601 سے 800 کے زمرے میں جگہ حاصل کی۔کئی دیگر ادارے 601 سے 800 کے درمیان رکھے گئے ہیں، جن میں ایئر یونیورسٹی اسلام آباد، کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد، نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد، سکھر آئی بی اے یونیورسٹی، یونیورسٹی آف لاہور اور یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور شامل ہیں۔801 سے 1000 کے درمیان 15 جامعات شامل ہیں، جن میں عبد الولی خان یونیورسٹی مردان، کیپیٹل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد، غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی خیبرپختونخوا، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد، اقرا یونیورسٹی، خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی رحیم یار خان، لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ سائنسز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور، یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ٹیکسلا، یونیورسٹی آف گجرات، یونیورسٹی آف ملاکنڈ، یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی اور پنجاب یونیورسٹی شامل ہیں۔1001 سے 1200 کے درمیان آنے والی 10 جامعات میں بحریہ یونیورسٹی، ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ، انسٹیٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی، پی ایم اے ایس ایریڈ ایگریکلچر یونیورسٹی راولپنڈی، رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی، یونیورسٹی آف ہری پور، یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور، یونیورسٹی آف اوکاڑہ اور یونیورسٹی آف پشاور شامل ہیں