میری زندگی میں ابھی کوئی مرد نہیں‘ مستقبل کا پتہ نہیں ثانیہ مرزا

مرد دوست اکثر مجھے اپنے ساتھ سیروتفریح کیلئے مدعو کرتے ہیں، انہیں ممکنہ رومانوی ساتھی کے بجائے صرف اپنے دوستوں میں سے ایک سمجھتی ہوں
ممبئی (سپورٹس ڈیسک)بھارت کی سابقہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنی ذاتی زندگی اور تعلقات سے متعلق قیاس آرائیوں پر خاموشی توڑ دی۔حال ہی میں ثانیہ مرزا نے ایک پروگرام میں شرکت کی، جہاں ان کے ہمراہ ان کی قریبی دوست اور فلم ساز فرح خان بھی موجود تھیں۔گفتگو کے دوران ثانیہ کی نجی زندگی اور ڈیٹنگ سے متعلق موضوع زیرِ بحث آیا، جس پر میزبانوں نے ان سے پوچھا کہ کیا کسی نے انہیں کافی پر ملاقات کی دعوت دی ہے؟سابقہ ٹینس اسٹار نے بتایا کہ میرے مرد دوست اکثر مجھے اپنے ساتھ سیروتفریح کے لیے مدعو کرتے ہیں، تاہم میں انہیں ممکنہ رومانوی ساتھی کے بجائے صرف اپنے دوستوں میں سے ایک سمجھتی ہوں۔اس موقع پر فرح خان نے بتایا کہ میرے بعض دوست اکثر مجھ سے رابطہ کر کے پوچھتے ہیں کہ آیا ثانیہ واقعی سنگل ہیں یا نہیں؟اس سوال پر ٹینس اسٹار نے واضح جواب دیتے ہوئے کہا کہ میری زندگی میں اس وقت کوئی مرد نہیں ہے اور مجھے نہیں معلوم کہ مستقبل میں کوئی ہوگا بھی یا نہیں۔