پاکستان اور الجزائر کے تعلقات میں وسعت کی ضرورت ہے: کامران ٹیسوری

گورنر سندھ سے الجزائر کے سفیر ڈاکٹر ابراہیم رومانی کی ملاقات،مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال
کراچی (آن لائن) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری  نے کہا ہے کہ پاکستان اور الجزائر کے درمیان تجارتی تعلقات میں وسعت وقت کی اہم ضرورت ہے۔ دونوں ممالک میں اقتصادی امکانات بے پناہ ہیں جنہیں باہمی تعاون اور سرمایہ کاری کے فروغ کے ذریعے بھرپور طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔گورنر سندھ سے  الجزائر کے سفیر ڈاکٹر ابراہیم رومانی نے ملاقات کی، جس میں  تجارت، سرمایہ کاری اور سفارتی تعلقات کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور الجزائر کے درمیان باہمی تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔الجزائر کے سفیر نے پاکستان سے برآمد کی جانے والی مصنوعات کے  اعلیٰ معیار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی مصنوعات بین الاقوامی منڈیوں میں اپنی پہچان رکھتی ہیں