فلپائن کی سابق صدر گلوریا مکپاگال کی صدر زرداری سے ملاقات

اسلام آباد( آن لائن ) فلپائن کی سابق صدر اور رکن پارلیمان گلوریا مکپاگال نے ایوانِ صدر میں صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور فلپائن کے درمیان سات دہائیوں پر محیط دوستانہ اور تعاون کے تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔صدر زرداری نے کہا کہ 2022ء  کے دفاعی تعاون کے معاہدے کو دو طرفہ تعلقات میں سنگِ میل سمجھا جاتا ہے  اور فلپائن کی جانب سے پاکستان کی آسیان شمولیت کی حمایت کو سراہا۔