منیلا(آئی این پی )انٹرپول نے فلپائن کے سابق صدر روڈریگو ڈوٹیرٹیکوحراست میں لے لیا۔روڈریگو ڈوٹیرٹے کے وارنٹ گرفتاری انسانیت کیخلاف جرائم کے الزامات میں عالمی فوجداری عدالت نے جاری کیے تھے،سابق صدر پرمنشیات فروشوں کو ماورائے عدالت قتل کروانے کا الزام ہے۔انہوں نے 2016 سے 2022 کے دوران اپنے دورحکومت میں منشیات فروشوں پر سخت کریک ڈائون کیا تھا،اس دوران ہزاروں افراد مارے گئے تھے،ڈوٹرٹے کو ہانگ کانگ سے فلپائن پہنچنے پر حراست میں لیاگیا،ان کی بیٹی سارہ فلپائن کی نائب صدر ہیں۔