اسلام آباد(آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر سینیٹر شیری رحمٰن نے ایوانِ صدر میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران جاری بجٹ اجلاس سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سینیٹر شیری رحمٰن نے صدرِ مملکت کو سینیٹ میں بجٹ پر ہونے والی بحث اور قانون سازی کے عمل میں پیپلز پارٹی کے مؤثر کردار سے آگاہ کیا۔انہوں نے صدرِ مملکت کو حالیہ بھارت-پاکستان بحران کے دوران کوآلیشن جوائنٹ کمیٹی کی جانب سے کی گئی سفارتی کاوشوں سے آگاہ کیا