پولیس پر حملہ کرنے پر 7 سال تک قید، 5 لاکھ تک جرمانہ،ادا نہ کرنے پر اضافی قید کی شق بھی شامل
لاہور( آن لائن ) پنجاب حکومت نے اینٹی رائٹ ایکٹ میں نئی ترمیم کو حتمی منظوری دے دی ہے۔ ترمیم کے تحت پولیس اہلکار پر حملہ یا مزاحمت کرنے والے افراد کے لیے سخت سزائیں متعین کی گئی ہیں۔قانون کے مطابق، کسی اہلکار پر حملہ کرنے یا مزاحمت کرنے والے کو سات سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ علاوہ ازیں، اجتماع میں شامل ہو کر اہلکار پر حملہ کرنے والے پر پانچ لاکھ روپے تک جرمانہ بھی عائد کیا جا سکتا ہے۔ اگر جرمانہ ادا نہ کیا گیا تو قیدی کو اضافی ایک سال قید بھگتنا پڑے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ ترمیم عوام کی حفاظت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو مضبوط بنانے کے لیے کی گئی ہے۔