پورٹو پرنس(آن لائن) ہیٹی کے نئے وزیراعظم ایلکس ڈیڈیئر فلز ایمی نے عہدے کا حلف اٹھالیا اور ملک میں سکیورٹی کی بحالی اور گینگ تشدد سے نمٹنے کا وعدہ کیا۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے اپنے پہلے ریمارکس میں کہا کہ ہماری اولین ترجیح سلامتی کو بحال کرنا ہے جو کامیابی کی ضمانت ہے۔