برطانیہ آبنائے ہرمز کے تحفظ کے لیے بین الاقوامی فوجی مشن میں شامل

برطانیہ آبنائے ہرمز کے تحفظ کے لیے بین الاقوامی فوجی مشن میں شامل

برطانیہ آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کے تحفظ کے لیے بین الاقوامی فوجی مشن میں شامل ہوگیا ہے۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس مشن میں برطانیہ ڈرونز، جنگی بحری جہاز اور ٹائفون لڑاکا طیارے فراہم کرے گا۔ بتایا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں تجارتی راستوں کے تحفظ کے لیے 40 ممالک پر مشتمل ایک اتحاد پہلے سے موجود ہے۔برطانوی وزارتِ دفاع نے اس مشن کو مکمل طور پر دفاعی نوعیت کا قرار دیا ہے۔ حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد خطے میں بحری نقل و حمل کو محفوظ بنانا اور ممکنہ خطرات کا مقابلہ کرنا ہے۔رپورٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے عالمی سطح پر تیل اور گیس کی بڑی مقدار گزرتی ہے، اور ایران و امریکا کے درمیان کشیدگی کے باعث خطے کی صورتحال غیر یقینی بنی ہوئی ہے۔ اسی تناظر میں برطانیہ نے اس مشن کے لیے 115 ملین پاؤنڈ کی اضافی فنڈنگ بھی مختص کی ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق مشن میں جدید ڈرون کشتیاں، بارودی سرنگوں کا پتہ لگانے اور ناکارہ بنانے والے نظام بھی شامل ہوں گے۔ برطانوی جنگی جہازوں کی مشرقِ وسطیٰ میں تعیناتی متوقع ہے، اور عالمی بحری تجارت کے تحفظ کے لیے کارروائیوں کا آغاز جلد کیا جائے گا۔