منشیات فروشی کے الزام میں مطلوب ملزمہ پنکی کی گرفتاری، خصوصی ٹیم کی تحقیقات جاری

منشیات فروشی کے الزام میں مطلوب ملزمہ پنکی کی گرفتاری، خصوصی ٹیم کی تحقیقات جاری

کراچی پولیس میں منشیات کیس کی ملزمہ کی عدالت میں پیشی پر ضابطہ خلاف ورزی کی تحقیقات شروع ہو گئی ہیں۔

کراچی پولیس چیف کی ہدایت پر تشکیل دی گئی خصوصی ٹیم نے واقعے کی جانچ شروع کر دی ہے۔ ٹیم معطل کیے گئے ایس ایچ او، ایس آئی اور متعلقہ پولیس اہلکاروں کے بیانات ریکارڈ کرے گی تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ ملزمہ کو عدالت میں قواعد کے برخلاف کیوں پیش کیا گیا۔تحقیقات میں یہ بھی دیکھا جا رہا ہے کہ ملزمہ کو ہتھکڑی لگا کر اور چہرہ ڈھانپ کر عدالت کیوں نہیں لایا گیا، اور اسے تھانے میں کس انداز میں رکھا گیا۔ پولیس اسٹیشن میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج بھی حاصل کر لی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق تفتیشی ٹیم یہ بھی جانچ کرے گی کہ گارڈن پولیس اسٹیشن کے اہلکاروں نے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کیوں کی اور ملزمہ کے ساتھ پولیس اہلکاروں کا رویہ کیسا رہا۔

ابتدائی طور پر اس معاملے کی انکوائری ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی کے سپرد کی گئی تھی، تاہم بعد ازاں انہیں انکوائری سے ہٹا دیا گیا اور ڈی آئی جی ویسٹ عرفان علی بلوچ کو نیا انکوائری آفیسر مقرر کر دیا گیا ہے۔حکام نے ہدایت کی ہے کہ تین روز کے اندر مکمل رپورٹ پیش کی جائے تاکہ ذمہ داران کا تعین کر کے مزید کارروائی کی جا سکے۔