انمول عرف پنکی کو منشیات فروشی کے مقدمے سے بری کردیا گیا

انمول عرف پنکی کو منشیات فروشی کے مقدمے سے بری کردیا گیا

کراچی: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت جنوبی نے گزری تھانے میں درج منشیات کے مقدمے میں ملزمہ انمول عرف پنکی کی بریت کی درخواست منظور کر لی ہے۔

 عدالت نے ملزمہ کو مقدمے سے بری کرنے کا حکم دیا ہے۔عدالت میں وکیل صفائی نے موقف اختیار کیا کہ مقدمے میں پہلے ہی دو شریک ملزمان، علی اور فہمیدہ، جنہیں 2024 میں بری کیا جا چکا ہے، مقدمے سے خارج ہو چکے ہیں۔ انمول عرف پنکی کو بھی شریک ملزمان کے بیانات کی بنیاد پر مقدمے میں شامل کیا گیا تھا۔ وکیل نے استدعا کی کہ شریک ملزمان کے بری ہونے کے بعد انمول کے خلاف مقدمے میں سزا کا کوئی امکان باقی نہیں رہتا، لہٰذا اس کی بریت کی جائے۔

یاد رہے کہ انمول عرف پنکی کے خلاف 2021ء میں منشیات کی برآمدگی کے حوالے سے مقدمہ گزری تھانے میں درج کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ، انمول مقدمے کے دوران مفرور تھی، اور عدالت نے اس کی بریت کا فیصلہ اس کے خلاف ثبوتوں کی عدم موجودگی کے پیش نظر دیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد انمول کو مقدمے سے بری کر دیا گیا ہے۔