نہر حادثے میں جاں بحق وکیل ، بیوی، بیٹی کی اجتماعی نماز جنازہ

بصیرپور(خصوصی رپورٹ) یہاں ہیڈگلشیرکے مقام پربی ایس لنک نہرمیں کارگرنے سے جاں بحق ہونے والیوکیل یوسف سپرا ایڈووکیٹ، انکی اہلیہ اور بیٹی کی اجتماعی نمازجنازہ یہاں جنازگاہ میں سجادہ نشین آستانہ عالیہ اکبریہ سعدیہ خواجہ محمدمعین الحق چشتی کی امامت میں اداکی گئی ،جس میں سیاسی سماجی شخصیات سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ شہریوں نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔ تینوں جنازے اکٹھے اٹھنے پر شرکاکی اکثریت اپنے جذبات پرقابونہ رکھ سکی۔ یوسف سپرا کو انکے آبائی اور انکی اہلیہ وبیٹی کو شہرکے قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔