ایک شہری دوران نماز،دوسرا حادثے میں جاں بحق

ملتان روڈ کے قریب 60 سالہ بزرگ ٹریفک حاد ثے میں جاں بحق ہوگیا
لاہور(کرائم رپورٹر) مختلف مقامات پر2افراد دم توڑ گئے۔ایدھی ترجمان کے مطابق راوی روڈ پر 32 چوک کے قریب دوران نمازایک شخص جاں بحق ہو گیا،متوفی کی شناخت نہ ہو سکی۔ چوہنگ کے علاقے ملتان روڈ کے قریب 60 سالہ بزرگ ٹریفک حاد ثے میں جاں بحق ہوگیا، ان کی شناخت مشتاق کے نام سے ہوئی ، سمبڑیال کے رہائشی تھے۔