اسلام آباد(خصوصی رپورٹ )تحریک انصاف خیبرپختونخوا کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں صوبائی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کر لیا گیا، ذرائع کے مطابق اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس کی صدارت وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کی،ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے اجلاس کے دوران صوبائی کابینہ میں جلد توسیع کا عندیہ دیا جبکہ ارکانِ صوبائی اسمبلی نے کابینہ کی تشکیل میں میرٹ کو یقینی بنانے پر زور دیا، بعض ایم پی ایز نے واضح کیا کہ کابینہ کی تشکیل میں میرٹ کو نظرانداز کیا گیا تو وہ سخت م ئوقف اختیار کرنے پر مجبور ہوں گے۔