بجلی چوری: 87 ملزموں کے خلاف مقدمات

لاہور (کرائم رپورٹر) لیسکو کے ڈسکوز سپورٹ یونٹس کے ریجن بھر میں مشترکہ آپریشن کے دوران 289 مقامات پر بجلی چوری پکڑتے ہوئے 87 ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر لئے ۔ ترجمان لیسکو کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لیسکو، رینجرز اوردیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے مشترکہ آپریشن میں 289 مقامات پر بجلی چوری پکڑی گئی،6 کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزموں کوڈی ٹیکشن بل کی مد میں ایک لاکھ 85 ہزار 236 یونٹ چارج کئے گئے جن کی مالیت 68 لاکھ 76 ہزار 163 روپے ہے۔۔