وارداتوں کی جعلی کالز ،3 ملزموں کے خلاف مقدمات

قصور(خصوصی رپورٹ) قصور پولیس نے مختلف مقامات سے ون فائیو پر وارداتوں کی جعلی کالز کرنے والے 3 ملزموں کے خلاف مقدمات درج کرلئے۔ پولیس تھانہ کوٹ رادھاکشن کے علاقے چک 65کے رہائشی طیب الرحمن ،پولیس تھانہ صدر کی حدود میں بلوکی چک 30کے رہائشی محمدالطاف اور پولیس تھانہ صدر پھول نگر کے علاقے جمبر خورد کے رہائشی واصف علی نے ڈکیتی کی جھوٹی کالز کیں ۔