افغانستان میں طالبان نے شطرنج پر پابندی عائد کر دی

یہ کھیل جوئے کاذریعہ بن سکتا ہے‘جب تک شریعت کے تقاضے پورے نہیں ہوتے پابندی رہے گی
   کابل(آئی این پی ) طالبان حکومت نے افغانستان میں شطرنج کھیلنے پر تاحکمِ ثانی پابندی عائد کر دی۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق طالبان حکام کا کہنا ہے کہ یہ کھیل جوا کھیلنے کا ذریعہ بن سکتا ہے، جب تک شریعت کے تقاضے پورے نہیں ہوتے شطرنج کے کھیل کو معطل کر دیا گیا ہے۔اس فیصلے کے تحت افغانستان میں شطرنج سے متعلق تمام سرگرمیاں فوری طور پر معطل کر دی گئی ہیں اور افغانستان شطرنج فیڈریشن کو بھی تحلیل کر دیا گیا ہے۔