پہلے مرحلے میں شہر کے سکولوں کے اساتذہ کو شطرنج سکھانے کے لیے 4 روزہ ٹریننگ فراہم کی جائے گی
لاہور (کرائم رپورٹر )ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے شہر کے سرکاری سکولوں میں شطرنج کے مقابلے کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پہلے مرحلے میں شہر کے سکولوں کے اساتذہ کو شطرنج سکھانے کے لیے 4 روزہ ٹریننگ فراہم کی جائے گی۔ اساتذہ کو شطرنج کے ماہر کھلاڑی تربیت دیں گے جس کے بعد انٹر سکول شطرنج مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔گورنمنٹ مسلم لیگ ہائی سکول ایمپرس روڈ میں اساتذہ کو شطرنج سکھانے کی ٹریننگ دی جائے گی، جس کے بعد لاہور بھر کے 60 سے زائد سکولوں کے طلبا اور طالبات ان مقابلوں میں حصہ لیں گی۔ شطرنج کے فائنل مقابلوں کا انعقاد جنوری کے تیسرے ہفتے سے کیا جائے گا۔