لاہور(سپورٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹر پریزینٹر و اداکار گورو کپور اور اداکارہ کرتیکا کامران شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ کرتیکا کامران اور گورو کپور نے باندرا میں واقع گھر میں شادی کی تقریب میں اہلخانہ، قریبی دوستوں اور معروف شخصیات نے شرکت کی۔روایتی شادی کی تقریب کے بجائے کرتیکا اور گورو نے گھر پر رجسٹرار کے ذریعے شادی کرنے کا انتخاب کیا۔کرتیکا نے اس پرمسرت موقع پر سرخ رنگ کی ساڑھی زیب تن کی جبکہ کورو کپور نے ڈیزائنر کا تیار کردہ آئیوری اور سنہری روایتی لباس کا انتخاب کیا۔گورو اور کرتیکا کی شادی کے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں اور مداحوں کی جانب سے انہیں شادی کی مبارکباد دی جارہی ہے۔شادی میں بالی ووڈ کی کئی معروف شخصیات فرحان اختر، سوہا علی خان، ملائیکا اروڑا، ریہا چکرورتی جب کہ وریندر سہواگ، اشیش نہرا، کرکٹر یووراج سنگھ اور ظہیر خان نے اپنی بیگمات کے ہمراہ شرکت کی۔