لاہور میں آج مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے جبکہ سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث موسم خوشگوار محسوس ہو رہا ہے۔
شہر میں ہوائیں تقریباً 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جبکہ موجودہ درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 51 فیصد ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج بوندا باندی کا امکان ہے جبکہ آئندہ دنوں میں بھی بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ اگلے چند روز تک مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے۔گزشتہ روز ہونے والی بارش کے باعث فضائی آلودگی میں کچھ بہتری آئی ہے اور لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر آ گیا ہے۔ شہر میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح (AQI) 173 ریکارڈ کی گئی ہے۔