بحرین: ایران کیلئے جاسوسی کے الزام میں 4 افراد گرفتار

گرفتار ہونے والوں میں خاتون بھی شامل‘معلومات پاسداران انقلاب کو فراہم کرتے تھے
منامہ(آئی این پی )بحرین  میں  خاتون سمیت 4 بحرینی شہریوں کو ایرانی انقلابی گارڈ کور   کیلئے   جاسوسی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا  ۔ بحرین کی وزارتِ داخلہ کے بیان کے مطابق گرفتار افراد کی عمریں 22 سے 36 سال کے درمیان ہیں، جبکہ ایک 25 سالہ پانچواں شخص بین الاقوامی طور پر لاپتہ ہے۔بحرینی وزارتِ داخلہ نے کہا ہے کہ تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ گرفتار افراد میں سے ایک نے تنظیمی و دیگر ہدایات کے تحت اعلی معیار کے فوٹوگرافی آلات استعمال کر کے بحرین میں اہم اور حساس مقامات کی تصاویر اور کوآرڈینیٹس ریکارڈ کیے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ معلومات بعد میں پاسدارانِ انقلاب کو اینکرپٹڈ سافٹ ویئر کے ذریعے منتقل کی گئی۔